پشاور بارش

تیزہوائوں کے ساتھ بارش،خیبر پختونخوامیں سخت سردی

ویب ڈیسک :تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے پہاڑی اضلاع میں سردی نقطہ انجماد سے جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے گرم مرطوب اضلاع میں درجہ حرارت8 سے 10درجہ سینٹی گریڈ تک نیچے گرگیاہے جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی اورپہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے اتوارکے روز ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا جبکہ شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف باری ہوئی اس دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش پاڑہ چنار میں3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کی وجہ سے کالام میں درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا پشاور میں8درجہ سینٹی گریڈ اور دیر میں ایک درجہ سینٹی گریڈ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے اس طرح ایبٹ آباد میں2سینٹی گریڈ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز ڈی آئی خان میں15سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے گذشتہ روزپشاور،دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بونیر،کوہستان، کرم، خیبر، باجوڑ،مردان، نوشہرہ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے
اور پہاڑوں پر برف پڑی ہے آج پیر کے روز بھی صوبہ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے جبکہ پشاور، دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بونیر،کوہستان، کرم اور مردان میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دوسری جانب بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم مزید سرد ہوگیاہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان