آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات سمیت بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان بتائے سیلاب بحالی اور تعمیرنو پر رواں سال کتنی رقم خرچ ہوگی؟ تعمیر نو میں آباد کاری کے کتنے منصوبے ہیں؟
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں اور شاہراہوں کی تعمیرنو پر اخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اگلے ہفتے تمام تفصیلات عالمی مالیاتی ادارے کو فراہم کرے گی، تفصیلات فراہمی کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب