Dr Zafar Mirza 1 1

جہاں وائرس کے پھیلنے کا امکان کم ہے، ان شعبوں کو کھول رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بتدریج ان شبعوں کو پابندیوں سے آزاد کیا جارہا ہے جہاں وائرس کے پھیلنے کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔
انہوں نے کہا متعلقہ شبعوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ممکنہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔ ایک طرف بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف معیشت کا بحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف اوقات میں مختلف اداروں، کاروبار، دکانوں، شعبہ تعمیرات سمیت مساجد سے متعلق مرتب کئی گئی ایس او پیز کو انفرادی طور پر ذمہ داری میں شامل کرلیں تو پھر اس کے نتائج مثبت آسکتے ہیں۔ انہوں نے کیا کہ ایس او اپیز متعدد مرتبہ دہرائی جائیں گی اور اس ضمن میں تمام معلومات کوویڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 990 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو اب تک ایک دن میں منظر عام پر آنے والے اعداد وشمار میں سب سے زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے،بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  بھارت میں مسلسل بارش سے تاریخی تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی

پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہو رہی۔ مجموعی کیسز کے 26 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اموات سے متعلق ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اعداد و شمار جمع کرنے والے نظام میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور جس کے باعث اموات کی تعداد زیادہ لگ رہی ہے۔