رفح کی مصنوعی فتح ہمیں تمام قیدیوں سے محروم کر دے گی، ایہود اولمرٹ

ویب ڈیسک: سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو رفح پر حملے کے ذریعے خیالی فتح کی تلاش میں ہیں جبکہ ان کا یہ اقدام اور جاری ہٹ دھرمی ہمیں تمام قیدیوں سے محروم کر دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی زمینوں پر قبضہ جاری نہیں رکھنا چاہتے اور نہ ہی یہ ممکن ہے۔
ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ رفح میں آپریشن سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہو سکیں گے جو نیتن یاہو کی سوچ میں ہیں۔ اس سے یرغمالیوں کی بازیابی ممکن نہیں جبکہ الٹا ہم اس آپریشن اور اس کے بعد کی یہ مصنوعی کامیابی ہمیں تمام قیدیوں سے محروم کر دے گی۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی بازیابی صرف فوجی کارروائی سے ہی ممکن نہیں۔
نیتن یاہو کی پالیسی کے خلاف اسرائیل میں جاری مظاہروں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان مظاہروں کا اسرائیلی حکومت کے طرز عمل پر ضرور اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا