اہم تعیناتیوں

مسلح افواج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول

جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف سمیت پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں آرمی چیف سمیت اہم تعیناتیوں کے لیے 6 سینئر ترین افسران کے ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصول ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر حکومت مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی اور ان میں سے کسی ایک نام کا بطور آرمی چیف انتخاب کرے گی اور پھر سمری کو منظوری کیلیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 23 نومبر کی شام طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا