نوشہرہ 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انٹیلی جنس بیس کارروائی، انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقہ جڑوبہ ضلع نوشہرہ میں کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ پشاور، مردان، چارسدہ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس، سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور مختلف تھانوں پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھا۔
ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ملزمان بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے، مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت لطیف خان، شاہ زیب، محمد عادل عرف عمیر عرف انس اور تجوز خان کے نام سے ہوئی ہے۔
مارے گئے دہشتگردوں میں سے تین کا تعلق بڈھ بیر کے علاقے جبکہ تجوز خان مردان کا رہائشی تھا جو کافی عرصے سے افغانستان میں مقیم تھاعرصہ دراز سے افغانستان میں مقیم تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان