سپیکر پنجاب اسمبلی گورنر کے اقدام

سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے اقدام کو غیرقانونی قرار دےدیا

ویب ڈیسک: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کے لیے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی اجلاس چل رہا ہے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک وقت میں جب اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد گورنر پنجاب نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا