سونے کی قیمتوں

سونے کی قیمتوں کوپرلگ گئے،نئی بلندی پرپہنچ گئی

ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی اڑان جاری ہے،منگل کے روز سونے کے نرخ میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پشاورکی صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاسہ تولہ کی قیمت ایک لاکھ 83ہزار400 روپے جبکہ پونڈپاسہ کی قیمت ایک لاکھ76ہزارچارسوروپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملکی سطح پرسونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام قیمت 3344 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی