پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا، پرویز الہٰی نئے قائد ایوان کے چناؤ تک عہدے پر کام کریں گے۔
ویب ڈیسک: گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہےکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نےمقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا تھا۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار