عمران خان

امید ہے اسلام آباد کے عوام بلدیاتی الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کرکے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں، اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کریں۔
خیال رہے کیہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل "31 دسمبر” کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف