اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست

اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست سے نااہلی کیس کا فیصلہ 9 جنوری کو سنایا جائیگا

اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست سے نااہلی کیس کا فیصلہ 9 جنوری کو سنایاجائے گا الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لیے وفاقی وزیر کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست سے نااہلی کیس کا فیصلہ 9 جنوری کو سنایاجائے گا الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن 9 جنوری کو کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم