پنجاب اسمبلی تحلیل

پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے گورنر کو سمری بھیج دی ہے۔
گورنر پنجاب آج کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط کر دیں گے۔
وزیراعلیٰ کی سمری کا 48 گھنٹے کا آئینی وقت آج رات ختم ہو جائے گا، گورنر دستخط نہیں کرتے تو بھی پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل تصور ہو گی ۔
یاد رہے کہ 12 جنوری کو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد سمری گورنر بلیغ الرحمان کو ارسال کردی تھی جو گورنر ہاﺅس کو موصول ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان