90 ہزار 978 پرائمری سکول ٹیچرز

90 ہزار 978 پرائمری سکول ٹیچرز مختلف سکیل میں اپ گریڈ

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے 90 ہزار 978پرائمری سکول ٹیچرز کی اپ گریڈیشن سے متعلق صوبائی کابینہ اجلاس کے منٹس جاری کردئیے ہیں اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی تعلیم کو عملدر آمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق پرائمری سکول ٹیچر کی بھرتی سکیل12میں ہوگی جبکہ سینئر پرائمری سکول ٹیچرکا سکیل14اور پرائمری سکول ہیڈ ٹیچر کا سکیل15ہوگا
پرائمری سکول ٹیچر کیلئے کم ازکم تعلیم کی شرط بیچلر مقرر کی گئی ہے حکومت کے اس فیصلے کی روشنی میں51ہزار 736 پرائمری سکول ٹیچرز کو سکیل12جبکہ17ہزار926سینئر پرائمری سکول ٹیچرز کو سکیل14اور21ہزار316پرائمری سکول ہیڈ ٹیچرز کو سکیل15میں اپ گریڈ کردیا گیا ہے فیصلے پر عملدر آمد رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم