جائیداد تنازع

سرائے صالح میں خون کی ہولی، جائیداد تنازع پر 5 افراد قتل، 3 زخمی

ویب ڈیسک :جائیداد تنازعہ دو گروپوں میں خونریز تصادم5 افراد موقع پر جاں بحق 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ سرائے صالح کی حدود چنگی بانڈی میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں کلہاڑیوں، چھریوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں5 افراد موقع جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق فریقین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور دونوں میں جائیداد کا تنازعہ تھا اور عدالت میں کیس چل رہا تھا۔
چند روز قبل عدالت نے عابد شاہ گروپ کے حق میں4 کنال 13مرلے زمین کا فیصلہ سنایا جس پر تھانہ سرائے صالح کی پولیس نے پٹواری، گرداور وغیرہ کے ہمراہ جا کر عابد شاہ گروپ کو قبضہ دلوایا۔ عابد شاہ وغیرہ اپنی زمین پر موجود تھے کہ مظہر شاہ نے بھائیوں اور بیٹوں کے ساتھ ان پر ہلہ بول دیا اور فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کے نتیجے میں عابد شاہ ولد محمد شاہ، عباس شاہ ولد محمد شاہ، ذوالقرنین حیدر شاہ ولد عباس شاہ، اشفاق شاہ ولد اقبال شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کاظم شاہ ولد قاسم شاہ، نزاکت شاہ ولد قاسم شاہ، رحمت شاہ ولد نظر شاہ زخمی ہو گئے جبکہ مظہر شاہ ولد نظر شاہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشیں ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیں جبکہ دس ملزمان میں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا