ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اصغرشاہ کرپشن کے الزامات پربرطرف

ویب ڈیسک : پشاور ہائیکورٹ نے بدعنوانی کے الزام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کوملازمت سے برطرف کردیا ہے جبکہ ان سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی ریکوری کا بھی حکم جاری کردیاہے۔ اس ضمن میں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کے خلاف قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں ۔
اس حوالے سے مذکورہ جج کے خلاف انکوائری کی گئی جبکہ انہیں شوکازنوٹس جاری کرنے کے علاوہ انہیں ذاتی حیثیت میں سننے کا موقع بھی دیا گیاتاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ اعلامیہ کے مطابق ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوئے ہیں جس پر سزا کے طور پر انہیں ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ جج کی وجہ سے قومی خزانہ کو 15ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے لہذا ان سے تقریبا تیس لاکھ ٹیکس سمیت15 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم بھی جاری کردیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا