الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑونگا، نوازشریف قائدہیں، شاہد خاقان عباسی

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور الیکشن بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑیں گے۔
ویب ڈیسک: الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
انہوں نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات