مرغی کی قیمتیں

سبزیوں، پھلوں اور مرغی کی قیمتیں بے لگام’شہری پریشان

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں، پھلوں اور زندہ مرغی کی قیمتیں بے لگا م ہو گئیں شہر کے مختلف بازارو ں میں دکاندار من پسند قیمتیں لگا کر شہریوں کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے لگے مہنگائی کے باعث شہری پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہیں شہریوں نے اس حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لیکر نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
شہر کے مختلف بازارں میں نرخ نامہ کے مطابق مالٹا 360کے بجائے 380اور 400تک فی درجن ،کیلا نرخ نامہ کے مطابق 100سے 210روپے جبکہ 230تک فروخت ہونے لگا ۔اسی طرح دیگر موسمی پھلوں کو بھی زائد قیمتوں پر فروخت کیا جانے لگا جبکہ سبزیاں بھی خود ساختہ قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم متعلقہ حکام قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگے ۔ اسی طرح مرغی قیمتیں بھی کئی روز کے دوران آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور زندہ مرغی کی قیمت 440روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج