عارف علوی آئین شکنی

عارف علوی نے آئین شکنی پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عارف علوی نے آئین شکنی پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، آئین کو ٹھوکر ماری تو عارف علوی صدر نہیں رہیں گے اور عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا لہٰذا عارف علوی صدربنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے، وہ قومی اسمبلی تحلیل کرکے پہلے ہی آئین شکنی کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہم اسے عمران خان کی ٹائیگرفورس نہیں بننے دیں گے، دبا ڈال کر غیرآئینی طورپرالیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہورہی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدرکا عہدہ علامتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت اس شخص کو ترلے، منتیں کر کے بلا رہی ہے
اس شخص نے آئین اور قانون کا تماشا بنا رکھا ہے، ایک شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے، بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قانون، عدالتی نظام کے تماشے کی ایک شخص کو سہولت حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے احاطے کے اندرعمران خان نے کارکنوں کو آنے کی کال دی، لوگوں کو عدالت پر حملہ آور ہونے کیلئے اکسایا گیا، کیا عام لوگوں کو بھی عمران جیسی سہولت ملے گی، یہ بیل بی فور اریسٹ ہے، جو جج کے بلانے پر نہیں آتا وہ تفتیش کا حصہ بنے گا؟، عدالت کیوں عمران کی گرفتاری کے آرڈرنہیں دیتی۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی