پختونخوامیں پی ٹی آئی ورکرزکوپشاوراورمردان جیل میں رکھنے کاانتظام

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کیلئے سنٹرل جیلوں میں انتظامات کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی فرد کی گرفتاری کیلئے قانون توڑنا لازمی ہے جس میں پولیس کے ساتھ ٹکرائواور توڑ پھوڑ وغیرہ شامل ہیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں کسی بھی کارکن کو گرفتار کرنے کا اختیارر پولیس کے پاس نہیں، اسلئے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسہ و جلوسوں پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے جس کیخلاف ورزی پر گرفتاریاں کی جائینگی۔
اس ضمن میں سنٹرل جیلوں میں انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی سب ڈسٹرکٹ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زائد بتائی گئی ہے اسلئے مختلف اضلاع میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور رہنمائوں کی گرفتاری کی صورت میں گرفتار افراد کو پشاور اور مردان کی سنٹرل جیلوں میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ