پشاور میں جیل بھرو تحریک

دیوارپھلانگ کرجیل پہنچنے والے8کارکنوں کی رہائی کیلئے احتجاج

ویب ڈیسک: پشاور میں جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے نوجوان گرم جوشی میں جیل کی دیوار پھلانگ گئے جس کے بعد ان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج کرنا پڑا جیل سپرنٹنڈنٹ نے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کر دیا۔ سنٹرل جیل پشاور کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کے احتجاج کے دوران 8 کارکن جیل کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے تھے ان کی ہمت اور بہادری کی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔ شام ڈھلتے ہی جب پرویز خٹک اور باقی رہنما گھر واپس چلے گئے تو جیل کی حدود میں رہ جانے والے کارکنوں کو فکر لاحق ہوگئی شام کے بعد بیشتر کارکنان گھر چلے گئے
تاہم جو کارکنان اندر پھنس گئے تھے انہیں سنٹرل جیل پولیس نے بٹھا دیا ان میں پی ٹی آئی سٹی کے صدر عرفان سلیم ، سابق رکن ضلع کونسل سجاد بنگش، جلال اور علامہ اقبال بھی شامل تھے۔ ان افراد کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی سفارش پر جیل حکام نے مذکورہ 8 کارکنوں کو رہا کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی