بلدیاتی نمائندوں کی قانون شکنی

بلدیاتی نمائندوں کی قانون شکنی، میٹرو پولیٹن حکومت کیخلاف مظاہرے

ویب ڈیسک: پشاور میں غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث افراد کو بلدیاتی نمائندوں نے تحفظ دینا شروع کر دیا، پشاور میں بلدیاتی حکومت کی جانب سے کارروائیوں پر بلدیاتی نمائندوں نے ہی غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں حکومت کیخلاف احتجاج پر اکسانا شروع کر دیا ہے جس کے باعث بلدیاتی حکومت کیلئے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔ پشاور کی کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں عارضی اور مستقل تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، ایسے میں ریڑھی بانوں کو بھی اپنی حدود تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں
جس پر بلدیاتی نمائندوں نے قانون شکنی کرنیوالوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں احتجاج کا راستہ دکھا دیا ہے اور آئے روز مختلف مقامات پر احتجاج کیا جاتا ہے جس میں کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ایسے آپریشن کرنے سے باز رہنے کی تنبیہہ کی جاتی ہے جبکہ آپریشن کرنیوالے افسران کا فوری تبادلے کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے بلدیاتی نمائندوں کے خود قانون شکنی کرنیوالوں کی پشت پناہی کرنے نے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشین والی بال لیگ :پاکستان نے فائنل کوالیفائی کرلیا