پشاور واٹر میٹر منصوبہ بندی

پشاورسمیت 5شہروں میں واٹر میٹر لگانے کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے پانی کے بے دریغ استعمال کو کم کرنے اور زیر زمین پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے کے 5بڑے شہروں میں واٹر میٹر نصب کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ منصوبے کے تحت شہریوں کو استعمال کے مطابق بل ادا کرنا ہوگا جتنا زیادہ پانی استعمال کیا جائے گا اتنا ہی بل بھی ادا کرنا ہوگا اسی طرح ٹیوب ویل کا نظام بھی جدید نظام کے ساتھ منسلک کرکے شہریوں کو 24گھنٹے پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی پشاور مردان کو ہاٹ مینگورہ اور ایبٹ آباد میں جاری سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت پانی کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہے اس وقت شہری ایک جتنا بل ادا کرتے ہیں تاہم پانی کا استعمال ایک جیسا نہیں ہے بل یکساں ہونے کی وجہ سے پانیضائع بھی کیا جارہا ہے جس کے باعث زیر زمین پانی کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم ہورہے ہیں
اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سٹیز امپروومنٹ پروگرام سید ظفر علی شاہ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان 5شہروں میں واٹر میٹر لگائے جائیں گے جو پانی کے ضیاع کو کنٹرول کرنے میں مدد دیں گے جتنا پانی استعمال ہوگا اتنا ہی بل بھی ادا کرنا ہوگا شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے سمیت زیر زمین پانی کے ذخائر بھی ضائع ہونے سے بچائے جائیں گے۔ ظفر علی شاہ نے کہا کہ ان شہروں میں آبی ذخائر بنائے جائیں گے پانی کی ٹینکیوں سے شہریوں کو پانی دستیاب ہوگا ٹیوب ویل چالو کرنے کا وقت مقرر ہے تاہم ان ٹینکیوں کے ساتھ ایسا نظام مرتب کیا جائیگا کہ ان سے شہریوں کو 24گھنٹے پانی میسر آئے گا اور جب ایک خاص حد سے پانی کم ہوجائے گا تو ٹینکی بھرنے کا عمل شروع ہو جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر و ممبران کےاثاثوں کی تحقیقات کامطالبہ،دائر پٹیشنز نمٹائی جائیں