ٹھنڈیانی قتل

ٹھنڈیانی،بھتیجے نے پھوپھی کو3بچوں سمیت قتل کرڈالا

ویب ڈیسک: ٹھنڈ یا نی کے گائوں گلی بنیاں میں آتشز د گی واقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔ سانحہ میں جاں بحق خاتون کے بھتیجے نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی پھوپھی کو اس 3بچوں سمیت گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں آگ لگا کر واقعہ کو آتشزدگی کا رنگ دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مقتولین کے گھر سے چوری ہونے والا زیور اور لاکھوں روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی ہے ۔
ڈی پی او عمر طفیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گلی بنیاں میں ڈاک خانہ نواں شہر میں خالد عباسی نامی شخص کے گھر میں آتشزدگی میں اس کی اہلیہ ثمینہ بی بی، بیٹی منیبہ، دو بیٹے معین اور معیز جاں بحق ہو گئے تھے ۔ واقعہ کو ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ قرار دیا گیا تاہم پولیس نے جب تحقیقات شروع کی تو متوفیہ ثمینہ بی بی کے بھتیجے جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ۔ ابتدائی تفتیش میں ہی ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی پھوپھی اور اس کے تین بچوں کو گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ملزم کے مطابق اس نے شواہد مٹانے کے لیے گھر کو آگ لگا دی۔ تھانہ نواں شہر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے قبضے سے مقتولین کے گھر سے چرایا گیا5 تولے سونا اور دولاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم