پاکستانی عائشہ صدیقہ

دنیاکی 12بااثرخواتین میں پاکستانی عائشہ صدیقہ شامل

ویب ڈیسک:امریکی جریدے نے دنیا کی 12 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی، پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کا نام بھی دنیا کی بااثر خواتین میں شامل ہے۔ ٹائم میگزین کی سال 2023 کیلئے سیاست، انسانی حقوق اور آرٹس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار کی حامل بااثر خواتین کی فہرست میں میکسیکو، برازیل، ایران، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 12 خواتین کووومن آف دی ایئرکا خطاب دیا گیا ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کلائمٹ چینج پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں۔
عائشہ صدیقہ نے گزشتہ سال مصر کے شہر شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی تحت ہونے والی کلائمٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا تھا۔24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا، 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی Polluters Out کے نام سے بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد رکھی اورفاسل فری یونیورسٹی کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:  دفاتر کی منتقلی، پاک افغان سرحد طور خم 17 تا 19 مئی دن بند رہے گا