arif alvi

صدر نے ماہ اپریل کی 30 تاریخ کو پنجاب میں الیکشن کروانے کی منظوری دیدی

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد ماہ اپریل کی 30 تاریخ کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کروانے کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔
صدر مملکت نے پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کی گئی تاریخوں پر غور کے بعد ماہ اپریل کی 30 تاریخ کی منظوری دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صدر مملکت اور گورنر کے پی کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کے پی کے میں الیکشن کے لیے گورنر سے جواب مانگا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے