پشاور گیس بندش

پشاورکئی علاقوں میں گیس بندش سے گھریلو صارفین پریشان

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین کا جینا محال کر رکھا ہے گھنٹوں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہریوں نے بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے علاقہ سول کوارٹرز’ نوتھیہ’کریمپورہ ‘کاکشال ‘آسیہ گیٹ میں گھنٹوں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
سکول جانیوالے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے اہلیان علاقہ کے مطابق بل باقائدگی سے ادا کرتے ہے اسکے باوجود گیس لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے