ویب ڈسک : وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور جہاں کہیں بھی بجلی کی خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے متلعقہ ٹیمیں فوری کارروائی کر کے بجلی بحال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔