گھریلو ناچاقی بیوی قتل

گھریلو ناچاقی پر بیوی کوقتل کرنے والا شوہر گرفتار

ویب ڈیسک:تھانہ رحمان باباکے علاقہ گھڑی عطاء محمد میں بیوی کو قتل کرکے اسے خودکشی کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنی ماں کے ایماء پر گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔ ملزم مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد چوری چھپے دفنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق کچھ روز قبل گڑھی عطا ء محمد میں ملزم اختر حسین ولد محمد حسین نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کو خودکشی کا رنگ دیتے ہوئے نعش کو خاموشی سے دفنانے کی کوشش کی ۔
ملزم نعش تابوت میں ڈال کر تدفین کر رہے تھے تاہم عین موقع پر پولیس پہنچ گئی تھی اور مقتولہ کی ساس کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اختر حسین کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم نے 10سال قبل مقتولہ کی بہن سے شادی کی تھی اور اسے طلاق دے دی تھی جس کے بعد اس نے مقتولہ سے شادی کی تاہم گھریلو ناچاقی پر اسے ابدی نیند سلادیا ۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا