تخت بھائی میں پولیس مقابلہ

تخت بھائی میں پولیس مقابلہ،کانسٹیبل شہید،1دہشت گردبھی ماراگیا

ویب ڈیسک: تخت بھائی کے علاقہ جہانگیر آباد میں خٹکو کلے میں فائرنگ تبادلہ میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل شہید ہو گیا ۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد قاری فواد بھی مارا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جمعہ کے روز خفیہ اطلاع پر خٹکو کلے میں چھاپہ مارا۔ اس دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد قاری فواد جو نماز جمعہ کے بعد مسجد کے بالائی کمرے میں بیٹھا تھا پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں سی ٹی ڈی پولیس کا کانسٹیبل عثمان خان شہید ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا د قاری فواد بھی مارا گیا۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی مردان صلاح الدین کے مطابق قاری فواد سیکورٹی اداروں پر حملہ سمیت دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کا تعلق مردان کے علاقہ بخشالی سے بتایا جاتا ہے۔ علا قہ مکینوں کے مطابق وہ گزشتہ دو سال سے یہاں مسجد میں پیش امام تھا۔ کئی بار سی ٹی ڈی پولیس اسے مختلف کیسز میں پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف