اسلام آباد میں ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم تصادم، 3 دوست جاں بحق

ایکسپریس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے سامنے پیش آیا جہاں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم تین نوجوانوں کی جان لے گیا، حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں، تینوں جاں بحق اور زخمی نوجوان ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن