ٹی وی،یوٹیوب چینلز

ٹی وی،یوٹیوب چینلز،ویب سائٹس کے اشتہارات پر18فیصدجی ایس ٹی لگے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں نئی اقسام کی سروسز کو فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس پر یکم مئی سے اٹھارہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل ، یو ٹیوب چینل ، کلوز سرکٹ چینل ، سیٹلائٹ چینل ، ٹرسٹر ئیل سنگلز ، بیمنگ سٹیشن ، انٹر نیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن چینل ، ویب سائٹ ، ویب پیج ، انٹر نیٹ ، ریڈیو براڈ کاسٹنگ ، بل بورڈز ، سائن بورڈز ، ڈیجٹیل بورڈز ، الیکٹرک پولز ، سینما سکرین وغیرہ پر مشتہر کئے جانے والے اشتہارات شامل ہیں ذرائع کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی انشورنس کرنے والے انشورنس ایجنٹس ، اثاثہ جات کی ری انشورنس کرنے والے ایجنٹس ، تجارتی مال کے بحری جہاز کے ذریعے ترسیل والے مئیرین انشورنس ، انشورنس ایجنٹس ، انشورنس بروکرز ، فرنچائز سروسز ، انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس سروسز ، سامان ترسیل کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں ، آئل پائپ لائن ، گیس پائپ لائن ، واٹر پائپ لائن وغیرہ پر بھی جنرل سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے گا جبکہ بجلی ٹرانسمیشن والی کمپنیوں اورنجی شعبے کے پائپ لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل والی کمپنیوں کی سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کی سفارش بھی منظور کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک