تجارتی مراکزرات ساڑھے8

تجارتی مراکزرات ساڑھے8،شادی ہال10بجے بندکرانے پرغور

ویب ڈیسک:حکومت نے خیبر پختونخوامیں توانائی بچت پالیسی پر دوبارہ عمل درآمد بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان اور عید الفطرکے باعث تجارتی مراکز پر توانائی بچت پالیسی پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس کے بعد تاجروں کی جانب سے توانائی بچت پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا اور بازار ساڑھے8بجے جبکہ شادی ہالز رات دس بجے بند نہیں کئے جا رہے تھے
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر یکم مئی سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت تجارتی مراکزساڑھے8بجے اور شادی ہالز رات دس بجے بند ہو ںگے جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے بند کرنے کی منصوبہ بندی ہے ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری