کرک میں مضر صحت پانی

کرک میں مضر صحت پانی پینے سے سرکاری سکول کی 20 بچیوں کی حالت غیر ہو گئی

کرک کے علاقے صابر آباد میں گورنمنٹ ہائی اسکول جندری میں مضر صحت پانی پینے سے 20 بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق سکول کی ٹینکی میں چھپکلی گر گئی تھی اور بچیوں نے پانی پیتے ہی الٹیاں شروع کر دیں، بچیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مضر صحت پانی پینے کی وجہ حالت خراب ہونے والی بچیوں کو ہسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی حالت بالکل سنبھل گئی ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک