سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا

سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار

سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق، 8 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
گرفتاری کے بعد پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
قبل ازیں پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود میں عیسیٰ خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید