دوائی نرخ میں اضافہ

دوائی نرخ میں اضافہ سے مریضوں سے علاج کی سہولت بھی چھن گئی

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی ہوجائیںگی اور ہائی بلڈ پریشر ،شوگر ، گردوں ،جگر، امراض قلب ، کینسر اورسانس کی بیماریوں میں استعمال ہونیوالی ادویات کے ساتھ جلدی امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی جس کی وجہ سے غریب لوگوں کا علاج بھی متاثر ہوگا اور اموات کی شرح بھی زیادہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوجائے گا جبکہ حساس آلات اور سرجیکل آ ئیٹم سمیت کیٹگری اے اور بی کے طبی آلات پر بھی سیلز ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے
جس سے یہ طبی آلات مزید مہنگے ہو گئے ہیں چونکہ امپورٹ کا سلسلہ بند کیا گیا ہے اس لئے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آپریشن کے اخراجات کے علاوہ مریضوں کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا جس سے ملک بھر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور غریب مریض کے لئے علاج معالجہ مزید مشکل ہوجائے گا ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس