مشرق ٹی وی کا ملازم

مشرق ٹی وی کا ملازم فراڈیوں کے ہتھے چڑھ گیا

ویب ڈیسک: تھانہ ہشتنگری کے علاقے بلال ٹائون نزد بی آر ٹی سٹیشن گلبہار دو نوسربازوں نے مشرق ٹی وی کے ملازم سے 25 ہزار روپے لیکر ڈمی لیپ ٹاپ و دیگر اشیاء تھما دیں اور فرار ہوگئے۔ مدعی عمیر نواز ساکن رستم مردان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بی آر ٹی سٹیشن گلبہار کے قریب دو نامعلوم نوجوانوں نے اسے روکا اور کہا کہ وہ لیپ ٹاپ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔
اس دوران باتوں باتوں میں انہوں نے مجھ سے 25 ہزار روپے لے لئے جبکہ مجھے لیپ ٹاپ, ڈی وی ڈی و دیگر اشیاء تھما کر چنگ چی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ سامان لیکر دفتر گیا تو وہ تمام ڈمی تھا جس پر پلاسٹک چڑھا ہوا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کرکے روزنامچہ رپورٹ درج کر لی اور تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا