جی ایچ کیو حملے

9 مئی کو جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کی شناخت ہوگئی

9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں جی ایچ کیو پر حملہ آورہونے والے ایک اور شرپسند کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شر پسندکی شناخت ہوگئی، حملہ آور شرپسند کی شناخت راجا دانش وحید کے نام سے کی گئی، جو رولپنڈی کا رہائشی ہے اور حملے کے وقت لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا جب کہ خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کے مونوگرام کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔
شناخت کیے گئے شرپسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکنے میں بھی راجا دانش وحید صفِ اول میں رہا۔ شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ