ایل پی جی کی پہلی کھیپ

روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

رعایتی قیمت پر تیل کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد روس سے سستی ایل پی جی کی پہلی کھیپ تورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔
ویب ڈیسک: بارڈر ذرائع کے مطابق روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی، ایل پی جی کارگو ازبکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ طورخم کی زمینی سرحد سے پاکستان پہنچا۔
ایل پی جی کی کھیپ ازبکستان سے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچی، کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے اور پہلے مرحلے میں روس سےخریدے گئے 110,000 ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار