پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چیئرمین سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تفتیشی افسر کی استدعا پر جاری کر دیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے آفس میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ کے بارے میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے، ملزمان میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، حسان اللہ نیازی، جمشید چیمہ سمیت 7 دیگر کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر سٹی نے لگاتار چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا