بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات

کوہاٹ روڈ، بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا باپ گرفتار

ویب ڈیسک: تھانہ رحمان بابا پولیس نے بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے باپ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ مسماة ( ی) زوجہ عزت سکنہ کوہاٹ روڈ نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا شوہر عزت اپنی 11 سالہ بیٹی کے ساتھ کچھ عرصہ سے غیر فطری، نازیبا اور غیر اخلاقی حرکات کر رہا تھا، جب بھی وہ اپنے شوہر سے تکرار کرتی تو ہر بار اس کا شوہر اسے اور اس کی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا اور ان پر اسلحہ تان لیتا تھا۔ خاتون گزشتہ روز رپورٹ درج کرانے کیلئے تھانے پہنچ گئی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ