شندور پولو فیسٹیول

شندور پولو فیسٹیول، سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری

چترال: تاریخی شندور پولو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری ہے، فیسٹیول کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا۔ فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی ڈانس کا مظاہرہ کیا اور اس کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کیے۔ تقریب میں پیرا گلائیڈرز کے کرتب سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔ شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں ملکی و غیرملکی سیاح، اعلی سول و ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ تین روزہ فیسٹول کل 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن