پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،پٹرول9 ،ڈیزل 7روپے لیٹرسستا

ویب ڈیسک:وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے کمی کے بعد 253 روپے ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوں گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے ہوں گی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور آج رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا