محمد اعظم خان

سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، محمد اعظم خان

پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے حیات آباد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد اعظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَے کہا کہ حیات آباد فیز 6 میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کا حق خود ارادیت عالمی قوانین سے جڑا ہے، فیصل بن فرحان