پشاور اور درہ آدم خیل پولیس

کاٹلنگ میں پولیس آپریشن، مبینہ دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ حملہ بھی کیا گیا لیکن حملے میں پولیس ٹیم محفوظ رہی اور پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو پولیس کو 2014 سے مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے، ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن