بچے کی اغوا کوشش ناکام

آبشار کالونی میں بچے کی اغوا کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

ویب ڈیسک: تھانہ شرقی کے علاقے میں مبینہ اغواء کار خواتین گینگ کے ہاتھوں بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مکینوں نے خواتین کو پکڑ کر ان کی پٹائی بھی کردی جنہیں بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعات کے مطابق گزشتہ روز عثمان ساکن آبشار کالونی کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں موجود افراد نے ان کی کوشش ناکام بنادی جبکہ تینوں خواتین کو پکڑ کران کی پٹائی کی گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی تھی جنہوں نے تینوں خواتین کو حراست میں لیا جن کی شناخت وفا اور رشیدہ کے ناموں سے ہوئی جو سوات خوازہ خیلہ کی رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق مبینہ اغواء کار خواتین کوشک کی بناء پر حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گرفتار خاتون کو تھپڑ بھی رسید کر رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خواتین پر گھروں سے چوری وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کے ذریعے 4398عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے