وادی تیراہ راجگل میں ملیریا

وادی تیراہ راجگل میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی

ویب ڈیسک: ضلع جمرود کی وادی تیراہ راجگل میں ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، مقامی افراد کے مطابق تیراہ توردرہ، سرا ویلہ و دیگر علاقوں میں سینکڑوں افراد بیمار پڑے ہیں اور ان علاقوں میں ہر گھر میں چار چار افراد ملریا کا شکار ہیں اس وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ بھی ہے۔ مقامی عمائدین اور جمرود، کوکی خیل کے متاثرین نے ڈی ایچ او ظفر خان، ڈی سی خیبر عبدالناصر، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر زمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں 9مئی واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور