دلہے کی فائرنگ

شمالی وزیرستان، دلہے کی فائرنگ سے 3 کم سن بچے جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین کے گاؤں چھوٹا دتہ خیل برکلی میں دلہے کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دلہے حمید اللہ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچے اس کے 3 کم عمر بھتیجے تھے جن کی عمریں 14 اور 8 برسوں کے درمیان ہیں۔ پولیس آفیسر سپین وام احمد گل کے مطابق زخمی دونوں بچوں کو دوآبہ ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر، سپریم لیڈر نے منظوری دیدی