نگران حکومت پٹرول بم

نگران حکومت کا پٹرول بم، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لیٹر تک اضافہ

نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔
ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان