ویب ڈیسک: سائنس کی دنیا ہر گزرتے دن کیساتھ نئِی نئی راہیں متعارف کرا رہی ہے، ماہرین چاند سے لے کر زمین پر استعمال ہونے والی تقریباً سبھی اشیاء تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اس بار ماہرین نے بارش کے دنوں میں جوتوں کی حفاظت کیلئے نیا آئیڈیا سوچ رکھا ہے، جوتوں کو کیچڑ سے بچانے کے لئے ایسا خول تیار کیا گیا ہے جو ہے تو جراب کی طرح مگر اسے پانی یا کیچڑ میں جوتوں پر چڑھا کر پہنا جاتا ہے جسے لچکدار جوتے کہا جا سکتا ہے اور پانی یا کیچڑ سے گزر جانے کے بعد اسے اتار کر دوبارہ استعمال کیلئے دھویا بھی جاتا ہے جبکہ اسے اتارنے کے بعد جوتے صاف و سوکھے رہتے ہیں۔
