عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب صحت پر نوٹس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب صحت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا پانے والے اپنے شوہر اور سابق وزیراعظم سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت ملی تھی۔
سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈوکیٹ نے جمع کرایا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اب سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے جبکہ ان کے بازوؤں کے پٹھے بھی بہت کمزور ہو چکے ہیں، 70 سال کی عمر میں یہ خطرناک ہے، اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
بشریٰ بی بی کا بیان میں مزید کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے ملک کیلئے کسی بھی سختی اور قربانی کو جھیلنےکو تیار ہوں، سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب حالت کا فوری نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت